ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے آڈیو لیک جوڈیشل کمیشن پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواست پر حکومت سے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

شہری امیر عبداللہ کی جانب سے دائر آڈیو لیک پر قائم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی اور آڈیو لیک کی تحقیقات فوری روکنے کے استدعا مسترد کردی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو سنے بغیر جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل نہیں کرسکتے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرکہ 29مئی کو جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی معاونت کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں