ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو لیک تحقیقاتی کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: مبینہ آڈیو لیکس کے لیے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈیو لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ چیف جسٹس آف پاکستان نے تشکیل دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل اس معاملے پر سماعت کرے گا۔

آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر اعوان کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔اسی طرح جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہےجسے درخواست گزار وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ درخواست میں حکومت پاکستان اور جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے۔جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔درخواست گزار سمیت عوام کے آئین میں دیے گئے قیمتی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں