ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی بورڈ نے افغانستان کیساتھ 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا انعقاد مشکل قرار دیدیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغٓنستان کے ساتھ طے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا انعقاد مشکل قرار دے دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بی سی سی آئی نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو مصروف شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (7 سے 12 جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے 13 اگست تک شیڈول ہے۔

قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20 سے 30 جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتدا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر میر وائس اشرف، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے اراکین اور سری لنکن بورڈز کے اعلیٰ حکام ایشیاکپ کے میزبان اور شیڈول کے اعلان کے علاوہ آئی پی ایل فائنل کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں