ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاتون کے مرکزی کردار کے ساتھ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ 200 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی

کیرالہ: اسلام مخالف پروپیگنڈا فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ خاتون کے مرکزی کردار کے ساتھ 200 کروڑ کے کلب میں پہنچنے والی پہلی فلم بن گئی۔ 

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ادا شرما نے اس خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ دو کروڑ انڈین روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی خاتون کے مرکزی کردار والی فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی نمائش، ہندو اور مسلمان آپس میں بھڑ گئے

یہ فلم 5 مئی کو عین ریاست کیرالہ میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی جس نے بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دے دی ہے۔

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں