ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی تھی اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تاہم انہیں جیل کیباہر سے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل کے عقبی دروازے سے گرفتار کیا گیا اور سکیورٹی اہلکار انہیں ایک نجی گاڑی میں لے کر روانہ ہوگئے۔

جیل انتظامیہ نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ رہائی کے موقع پر ان کے اہلخانہ بھی جیل کے باہر موجود تھے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں