ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا

انقرہ: ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج (اتوار کو) ہوگا جس میں صدر رجب طیب اردوان اور کمال کلیچ داراولو مدمقابل ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح برتری نہیں لے سکا تھا۔ پہلے مرحلے میں صدر اردوان کو 49.5 اور کمال کلیچ داراولو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔

غیر ملکی خبررساںایجنسی کے مطابق پہلے مرحلے کے انتخابات میں صدر اردوان کو پارلیمنٹ میں برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوعان صدر اردوان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سینان اوعان کو پہلے مرحلے میں 5.17 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں