ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مایوسی کے اندھیروں میں جماعت اسلامی قوم کے لیے امیدکی کرن ہے،ڈاکٹرطارق سلیم

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مایوسی کے اندھیروں میں جماعت اسلامی قوم کے لیے امیدکی کرن ہے سب کوآزمانے کے بعد عوام اب مسائل کا عملی حل چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوصرف دیانتداراورمخلص قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے شفاف اور بے داغ کردارہمارافخرہے ،صوبے بھرمیں نامزدگی فائنل کردی ، قومی وصوبائی نامزد امیدواران او رذمہ داران کا صوبائی انتخابات کنونشن 6جون کومنعقد کریں گے،امیرجماعت سراج الحق خطاب کریں گے۔

انہوں نےمذید کہا کہ ذمہ داران کی ٹریننگ ورکشاپ اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینکڑوں ممبران پارلیمنٹ،وزراء ،مئیرزاور بلدیاتی نمائندوں نے عوام کی خدمت کی، قومی وسائل کونیک نیتی اورایمانداری سے خرچ کیا جس کے دیرپا اثرات ہوئے اربوں کے بجٹ ہونے کے باوجوداقتدارسے الگ ہوتے وقت جماعت اسلامی کے کسی ایک فردپربھی کرپشن ،بدعنوانی،بداخلاقی کا کوئی داغ نہیں ۔

صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ذمہ داران و کارکنان گھر گھر دستک مہم کے ذریعے کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کا پیغام عام کریں، ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ آئندہ سو برس بھی اقتدار میں رہی تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ہم ملک میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں تاکہ عوام اپنے لیے وہ قیادت منتخب کرے جو ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں