ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے مقامی مسافر بردار طیارے کی پہلی کامیاب تجارتی پرواز

چین کے پہلے مقامی مسافر بردار طیارے "C919” نے شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان پہلی تجارتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق چائنہ ایسٹرن ایئر لائن کے ‘سی919’ مسافر بردار  طیارے نے 128 مسافروں کے ساتھ صبح  کے وقت شنگھائی  ہوگچیاو ایئر پورٹ سے پرواز کی  اور 2 گھنٹے کے سفر کے بعد بیجنگ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر اُترا۔

"ایم یو 9191” نمبر کی پرواز  کے ساتھ یہ پرواز چین کے مقامی تجارتی  اور درمیانی مسافت کے طیارے "سی919” کی پہلی تجارتی پرواز تھی۔

سرکاری چائنہ تجارتی طیارہ کمپنی COMAC  کا تیار کردہ یہ طیارہ بوئینگ 737 اور ایئر بس 320 ماڈل کے مسافر طیاروں کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

طیارے نے پہلی تجرباتی پرواز 14 مئی 2022 میں کی، 30 ستمبر 2022 میں اسے پرواز کے لئے موزونیت سرٹیفکیٹ  دیا گیا اور 30 نومبر 2022 کو طیارے کی باقاعدہ  پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

چائنہ ایسٹرن ایئر لائن  نے مارچ 2021 میںCOMAC کے ساتھ  99 ملین ڈالر فی طیارہ قیمت پر طیارے کی خرید کا سمجھوتہ کیا اور 9 دسمبر 2022 کو پہلا "سی 919” طیارہ خرید لیا تھا۔

چائنہ ایسٹرن ایئر لائن،   "سی919” کو شنگھائی سے بیجنگ، گوانگجو، سنجن اور چنگدو شہروں کے لئے پروازوں میں استعمال کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔

ناقدین کے مطابق سول ایوی ایشن سیکٹر میں درمیانی مسافت کا طیارہ مارکیٹ میں لا کر چین، امریکہ کی بوئینگ اور یورپ کی ایئر بس کمپنیوں کا حریف بن گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں