ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی ،دوران دکیتی مزاحمت پرگھر کے اندر احتساب عدالت کا جج قتل

راولپنڈی:کے تھانہ روات کے علاقے میںنجی ہاسنگ سوسائٹی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے احتساب عدالت کے  جج کو گھر کے اندرقتل کردیا، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدو میں واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی فیز8 میں5 ملزمان واردات کے لئے گھر میں داخل ہوئے، جہاں مزاحمت پر فائرنگ ہوئی اور ڈاکوئوں کی فائرنگ سے احتساب عدالت آزاد کشمیرکے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو فرہاد زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،دیگر ڈاکو فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ایس پی صدر کو خود موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کی ہدایات کی۔

بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم جب کہ زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں