ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی پاکستان کے وفد کی ترک سفیر سے ملاقات، رجب طیب اردوان کی کامیابی پر مبارک باد 

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں ترک سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات کی اور انھیں رجب طیب اردوان کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل تھے۔

جماعت اسلامی کے قائدین کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کے انتخاب سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ترک سفیر نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں