ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رینجرز،پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس لوگ میرے گھر دروازے توڑکرداخل ہوئے،شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ بدھ کی صبح3بجے رینجرز،اسلام آبادپولیس اوربعض سول کپڑوں میں ملبوس 80سے 90لوگ میرے گھرF-7-4اسلام آباد میں دروازے توڑکرداخل ہوگئے میں گھرمیں موجودنہیں تھاملازمین کومارمارکران کے بازوتوڑدیئے حسب معمول میری دونوں گاڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا جبکہ شیخ رشید احمد کی جانب سے26سیکنڈپر مشمل ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں کوئی سکیورٹی اہلکار نظر نہیںآرہا تاہم سامان کمرے میں بکھراہوانظرآرہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں