ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کا معاملہ ،لاہورہائیکورٹ کاآئی جی پنجاب سمیت فریقین کو نوٹس،جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار خواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

بدھ کو لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ گرفتارخواتین کا معاملہ،گرفتارخواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کے لیے دائردرخواست پرجسٹس سیدشہبازرضوی نے درخواست پرسماعت کی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مختلف الزامات لگاکرخواتین کوگرفتارکیا، رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس میں جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کرائی جائے۔

درخواست گزار نے استدعاکی کہ عدالت خواتین کے کیسز پرجے آئی ٹی تشکیل دینے اوران کی تکریم برقراررکھنے کاحکم دے۔بعدازاں عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگرکونوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں