ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے 2 رہنما اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار

راولپنڈی: تحریک انصاف کے 2 سینئر رہنما اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی اور سینیٹر علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، تاہم دونوں کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ شہریار آفریدی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 15 دن سے سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظربند تھے اور 15 روز کی اسیری مکمل کرنے پر انہیں آج رہا کیا گیا، تاہم جیل سے باہر آتے ہی راولپنڈی پولیس نے شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں سینیٹر علی محمد خان کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تو انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ علی محمد خان کو تیسری بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں