ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ جب تک اپنے اہداف حاصل نہیں کرلیتا چین سے نہیں بیٹھے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ترکیہ اپنے اہداف تک نہیں پہنچ جاتا۔ اس کے لیے ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کا تعاون قائم کرنا بہت ضروری ہے۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں ایوان صدر کے کانفرنس ہال میں کورٹ آف اکاؤنٹس کی 161 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت پختگی کی اس سطح پر پہنچ چکی ہے جس پر آج پوری دنیا رشک کرتی ہے۔ صدر نے کہا کہ ترکی آج عالمی سیاست کی  پیروی کے ساتھ یہاں تک  پہنچا ہے  اور وہ ہر میدان میں کامیابی سے آگے  بڑھتا جا رہا ہے۔

صدرایردوان نے کہا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ترکیہ اپنے اہداف تک نہیں پہنچ جاتا۔ اس کے لیے ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کا تعاون قائم کرنا بہت ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں