ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جونیئر ایشیا کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کھیلاجائے گا 

 اومان: کے شہر صلالہ میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان فائنل آج رات پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے شر وع ہوگا،  اب تک دونوں ٹیمیں تین بار فائنل میں آمنے سامنے آچکی ہیں،  بھارت نے دوہزار چار اور دوہزار پندرہ میں فتح پائی، انیس سو چھیانوے میں پاکستان کو ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے، بھارت  کوریا کو ایک کےمقابلے میں نوگول سے ہراکر فیصلہ کن معرکے میں پہنچا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رولنٹ اولٹمنز کے مطابق پاکستانی ٹیم بھرپور فارم اور ردھم میں ہے، بھارت کے ساتھ فائنل پریشر سے بھرپور میچ ہوگا تاہم امید ہے کہ  فائنل بھی جیتیں گے۔ مینجر حنیف خان کےمطابق بھارت کے ساتھ لیگ میچ برابر کھیلا تھا، ان کے گیم پلان کا اندازہ ہے، کوشش ہوگی کہ  نئی پلاننگ کے ساتھ ان کو ہرائیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں