ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبرچترالی کاعافیہ صدیقی کے حوالے سے وزارت خارجہ سے اظہار تشکر

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رہنما  مولانا عبدالاکبرچترالی نے  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالہ سے اہم پیش رفت پر عدلیہ اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے اس امر کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کیا ،اجلاس بدھ کو  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔

مولانا عبدالاکبرچترالی نے  کہا کہ  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالہ سے جو  پیش رفت  ہوئی ہے اس پروہ اسلام آباد ہائیکورٹ اوروزارت خارجہ کے مشکورہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ 20 سال بعد ڈاکٹرعافیہ کی بہن نے اپنی قیدی بہن سے امریکی جیل میں ملاقات کی۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت اور وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار اداکرے یہ پوری قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔ جماعت اسلامی  کی جدوجہد جاری رہے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں