ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں:سینیٹر مشتاق احمد

ٹیکساس:جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،جبکہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیکساس کے پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹرمشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے یہ بھی اپیل کی کہ امریکی مسلمان اپنے بہن عافیہ کے لیے مالی، قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کریں۔

اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں، میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہا، امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا بھی کرائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں