ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے 5 دہشت گردوں نے قائل ہونے کے بعد  ہتھیار ڈال دیئے

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے فرار ہونے والے 5 دہشت گردوں نے قائل ہونے کے بعد  ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزارت کی کوآرڈینیشن کے تحت  قائل کرنے  کی  کوششوں کے نتیجے میں PKK سے فرار ہونے والے مزید 5 دہشت گرد تنظیم کے ارکان نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہتھیار ڈالنے والے تنظیم کے ارکان نے 2002 اور 2014 میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور شام اور عراق میں سرگرمیاں انجام دیں۔

اس سال قائل ہو کر ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں