ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید کی رہائشگاہ پر چھاپہ ، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری، جواب طلب

اسلام آباد 0:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کی اسلام آباد والی رہائش گاہ پر پولیس کے غیر قانونی چھاپہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی ۔

شیخ رشید کے وکیل سردارعبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ 31مئی کی رات 3 بجے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا

۔ عدالت وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔وکیل نے کہا سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی، اہلکاروں کی جانب سے ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

وکیل نے دعویٰ کیا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں، لائسنس والی گن اور دیگر قیمتی اشیا بھی چوری کرکے لے گئی۔، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں