ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا، ون ڈے پر پیشرفت نہ ہو سکی، صرف ٹیسٹ سیریز ہوگی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے  کے معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہو ئی تھی تاہم  ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کی تجویز دی تھی تاہم  دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔ یہ  ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں