ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی گلوکارہ کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے زخمی

بہار: بھارتی ریاست بہار میں ایک ثقافتی شو کے دوران فائرنگ سے بھارتی گلوکارہ زخمی ہوگئیں جن کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق شو میں موجود لوگوں کی طرف سے خوشی میں فائرنگ کی گئی جس سے بھوجپوری لوک گلوکار نیشا اپادھیے کو گولی لگ گئی۔

گلوکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیق جاری ہے اور جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

نیشا اپادھیے بہار کی ایک لوک گلوکارہ ہیں جو مقامی شوبز انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں