ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارت نے جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمنی میں مقیم بھارتی جوڑے کی بیٹی کو جرمن حکام نے 2021 میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

اس وقت بچی کی عمر 7 ماہ تھی۔ بچی اریحہ شاہ حادثاتی طور پر اپنی دادی کے ہاتھوں زخمی ہوگئی تھی جس کے بعد اسے تحویل میں لیا گیا۔ بچی کے والد جرمنی میں کام کرتے تھے جو اس واقعہ کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ بھارت واپس چلے گئے تھے۔

بچی کی حوالگی کے مسئلے پر جرمنی اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ نے جرمنی سے اریحہ شاہ کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بچی کی والدین سے علیحدگی کو انسانی، سماجی اور ثقافتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ بچی ٹھیک ہے اور اس کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں