ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئس پارلیمنٹ نے ہتھیاروں کو یوکرین کو دوبارہ برآمد کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا

سوئس پارلیمنٹ نے ملک میں تیار ہونے والے ہتھیاروں کو یوکرین کو دوبارہ برآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

ملکی پریس میں چھپنے والی خبروں کے مطابق یوکرین کو ہتھیاروں کی برآمد کی منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں ایک کمیٹی کی تجویز کو 75 کے مقابلے 98 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔

ایوان نمائندگان میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی سوئس پیپلز پارٹی اس تجویز کی اہم مخالفین میں سے ایک تھی جب کہ سوئس گرین پارٹی نے بھی  اس کی مخالفت کی۔

سوئس پیپلز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جین لوک ایڈور نے کہا کہ اس اقدام کو قبول کرنا غیر جانبداری کی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان نے سوئٹزرلینڈ یوکرین کو ہتھیاروں کی برآمد کے قوانین میں نرمی نہیں کرے گا کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں