ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں 9 مئی واقعات کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں9مئی واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں انسانی حقوق کمیٹی کی جانب سے ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور  فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت  کی گئی جب کہ سول و ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جب کہ گرفتار افراد کو بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق شفاف ٹرائل کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے تمام نجی اور سرکاری اداروں کو انٹرنل ہراسمنٹ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ موٴثر کمیٹی نہ بنانا ہراسمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔کمیٹی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مضبوط دفاعی ادارے مضبوط جمہوری نظام کا حصہ ہیں۔ شہدا کی نشانیوں کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد میں کمیٹی نے سول اور ملٹری تنصیبات  کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ان افراد کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں