ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور بی آر ٹی مالی بحران کا شکار، نجی کمپنی کا سروس بند کرنے کا فیصلہ

 پشاور :پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بس سروس مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کے باعث نجی کمپنی نے سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نجی کمپنی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا، محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مرمتی سروسز کی مد میں 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں۔ 

ٹرانس پشاور نے فروری، مارچ، اپریل اور مئی کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے جس سے کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔

 دوسری جانب صوبائی نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ ٹرانس پشاور نے سمری وزیر اعلی کو بھیجی ہے، کس کس مد میں ادائیگیاں کرنا ہیں اس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں