ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا سے محبت کا اظہار کردیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال نے محبت بھری جذباتی پوسٹ کی اور ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ 

انسٹاگرام پر پوسٹ لکھتے ہوئے ظہیر اقبال نے لکھا ’’ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہی کہنا، مجھے ہمیشہ تمہاری حمایت حاصل رہی ہے اور تم سب سے بہترین ہو‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’ آپ دھاڑتی رہو اور بلند ہوتی رہو، تم دنیا کو اوروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھو، تم جل پری کی زندگی گزارو، ہمیشہ خوش رہو، مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔

اپنی پوسٹ کے ساتھ سوناکشی کے ساتھی فنکار نے کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں کو ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف سوناکشی سنہا کو اپنی نئی ویب سیریز ’دھاڑ‘ پر بہت عمدہ ریویوز ملے ہیں جس میں انہوں نے ایک سب انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں