ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبول ٹی وی سیریز کے اداکار ترک صدر کی پارٹی کے ’’گروپ چیئر‘‘ مقرر

مقبول ٹی وی سیریز سلطان عبدالحمید میں تحسین پاشا کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار ینیشیر لیوگلو کو جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ (اے کے پارٹی) کا گروپ چیئر مقرر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ینیشیر لیوگلو نے ترکی میں الیکشن مہم کے دوران اردگان کو عبدالحمید ثانی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ “کیا ہم اپنی آزادی کو ترجیح دیتے ہیں یا پیاز کی قیمت؟ میں عبد الحمید ثانی کو اردگان میں دیکھ رہا ہوں۔ ترکی کو اندرونی اور بیرونی حملوں کا سامنا ہے”۔

سلطان عبدالحمید سیریز ترک سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی تھی، جس نے حالیہ برسوں میں مقبولیت حاصل کی۔ اس سیریز میں ترکی کی ماضی کی شاندار روایات اور سلطان کی اہمیت کو واضح کیا تھا۔

دوسری جانب تاریخی ڈراموں کیلئے خاطر خواہ فنڈز مختص کرنے پر اردگان کی حکومت کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں