ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میئرشپ کیلیے مذاکرات؛ ن لیگ کا پی پی سے ’ڈپٹی میئر‘ کا مطالبہ

  کراچی: ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے میئر کراچی کے معاملے میں حمایت کے بدلے ڈپٹی میئر کا عہدہ مانگ لیا۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری 14نشستیں اہمیت کی حامل ہے جس کے بعد ڈپٹی میئر کا عہدہ اصولی طور پر ہمیں دیا جائے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ن لیگ پر واضح کیا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا فیصلہ چیئرمین پی پی کریں گے۔ ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ ہمارا وفاق میں اتحاد فطری ہے، میئرشپ میں پی پی امیدوار کی حمایت کریں گے۔

اجلاس میں سعید غنی، وقار مہدی، ن لیگ کے کیہل داس کوہستانی اور علی اکبر گجر شریک تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں