ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورکمانڈر ہاوس لاہور پرحملے میں ملوث نوجوان کے ہوش ربا انکشافات

لاہور:9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا ،جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچا۔

کورکمانڈر ہاوس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان نے ہوش ربا انکشافات کر دیئے۔ جناح ہاوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچا۔ رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہاوس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔ 

اس کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔ شرپسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں