ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باغ آزاد کشمیر میں لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں شروع،مریم خطاب کریں گی

باغ:آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ آج ہوگا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 

باغ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے کی سکول گرانڈ میں تیاریاں جاری ہیں، پارٹی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔ 

گزشتہ رات باغ میں بارش ہونے کے باعث جلسے کی تیاریاں تاخیر سے شروع ہوئیں جنہیں تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل باغ میں ہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی امیدوار کی دعوت پر انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں