ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ظہیر عباس (عمر 38 سال، ساکن ضلع خوشاب) اور لانس نائیک معراج الدین (عمر 23 سال، ساکن ڈیرہ اسماعیل خان) نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے مین کلیرنس آپریشن ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں