ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر بائیڈن نے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر دستخط کر دیے ، تاریخ میں پہلی بار ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

صدر بائیڈن نے اس بل کی منظوری کو حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے امریکی سپیکر کیون مک کارتھی سمیت دیگر رہنماوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ بل کی منظوری سے امریکی عوام کو ریلیف ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم اخراجات میں کمی کر رہے ہیں اور ایک ہی وقت میں خسارے کو کم کر رہے ہیں ، ہم سماجی تحفظ سے لے کر طبی سہولت تک، کم آمدن لوگوں کے لیے تحفظِ صحت کے پروگرام سے لے کر سابق فوجیوں،بنیادی ڈھانچے اور صاف توانائی میں اپنی تبدیلی لانے والی سرمایہ کاری تک اہم ترجیحات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز صدر بائیڈن اور ایوان نمائندگان کے سپیکر کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد دونوں ایوانوں نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ کٹوتیوں کے بل کی منظوری دی تھی۔

محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ اگر 5 جون تک کانگریس کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تو خزانہ اپنے بل کی ادائیگیاں نہیں کرسکے گا۔ ایوان نمائندگان میں ریبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے جہاں 117 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے بل منظور کیا گیا۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو عددی برتری حاصل ہے جہاں بل کے حق میں 63 جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ پڑے۔ منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن نے آج قرض کی حد سے متعلقہ بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں