ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرہ اسود اناج راہداری کے معاہدے میں توسیع کا امکان معدوم ہے، روس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کہا کہ بحیرہ اسود اناج راہداری کے معاہدے میں توسیع کا امکان نہیں دیکھتے۔

دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں، سرگئی ورشینن نے 22 جولائی 2022 کو استنبول میں دستخط کیے گئے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے اور اسے ترکیہ، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ کے درمیان 18 جولائی تک توسیع پر اپنے جائزے پیش کیے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا انہوں نے معاہدے میں توسیع کا امکان دیکھا ہے یا نہیں ، ویرشنین نے کہا”اس چیز کا امکان معدوم ہے۔ لیکن ہماری معاہدے کے دونوں حصوں پر اقوام متحدہ کے حکام سے مشاورت جاری  ہے۔

ورشنین نے  امونیا کی برآمدات بھی معاہدے کے دائرہ کار  شامل ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ:”ہم نے کئی بار کہا ہے کہ امونیا کی برآمدات استنبول میں ہونے والے معاہدوں میں شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ امونیا کو تجارتی معاہدے کے تحت برآمد کیا جا سکتا ہے۔ یہ بہت بری بات ہے کہ کیف انتظامیہ اس مسئلے کو دیگر شرائط یا تقاضوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، جس نے اس مسئلے پر تالا لگا دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں