ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او ای سی ڈی نے ترکیہ کے لئے اقتصادی ترقی اندازوں میں اضافہ کر دیا

اقتصادی  تعاون و ترقی تنظیم ‘او ای سی ڈی’ نے ترکیہ کے لئے اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 2،8 فیصد سے بڑھا کر 3،6 فیصد کر دیا ہے۔

او ای سی ڈی نے اپنی ماہِ جون کی "اقتصادی جائزہ رپورٹ” شائع کر دی ہے۔

رپورٹ   میں 2023 اور 2024 کے دوران اقتصادی ترقی کے بارے میں تنظیم کے پیشگی اندازوں کو جگہ دی گئی ہے۔

"مارچ 2023” کی رپورٹ  میں گلوبل ریئل اقتصادی ترقی  کے لئے 2،6 فیصد  اندازے    کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حالیہ رپورٹ میں افراطِ زر میں کمی اور  چین کی طرف سے کورونا وائرس پابندیوں کی کالعدمی کے بعد اندازے کو بڑھا کر 2،7 فیصد کر دیا گیا ہے۔ تاہم 2024 کے لئے 2،9 فیصد بڑھوتی اندازہ بدستور قائم ہے۔

مارچ کی رپورٹ میں ترک اقتصادیات کے لئے اعلان کیا گیا اندازہ 2،8 فیصد تھا جسے تازہ رپورٹ میں بڑھا کر 3،6 فیصد اور  2024 کے بڑھوتی اندازے کو بڑھا کر 3،7 فیصد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی داخلی طلب  اقتصادی  ترقی میں  مہمیز  ثابت ہو گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں