ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث مرکزی کردار پی ٹی آئی کا کارکن نکلا

لاہور:جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث مرکزی شر پسند کردار سے متعلق کیا گیا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا۔ 

مرکزی شر پسند شخص بھی پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، جس کا نام عمران محبوب ہے۔شر پسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا میں جناح ہائوس بھیجا گیا۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے شر پسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قرار دے کر حملے کا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر لگایا گیا۔شر پسند شخص نجی ہوٹل کا ملازم ہے جو سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔

پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیا تھا۔شر پسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔ایسے کرداروں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں