ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ورجینیا،ہائی اسکول کی تقریب میں فائرنگ ، 2افراد ہلاک،5 زخمی

ورجینیا:امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دوافراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کی دولت مشترکہ یونیورسٹی کے قریب ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم سمیت 2افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

 پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ ایک  مشتبہ ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

 عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی،پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے  تفتیش کی جارہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں