ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چترال میں گاڑی کھائی میں گرگئی،خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

چترال: چترال میں ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

دیرسے دمیل نسار لوئر چترال جانے والی ڈبل کیبن ڈاٹس گاڑی نمبر 4616 چھانگول عشریت کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے سبب تین خواتین اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاٹسن میں پچیس افراد سوار تھے جو دیر سے چترال دمیل آرہے تھے کہ گاڑی عشریت میں گہری کھائی میں جاگری،  حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش چترال پہنچادیا گیا ہے۔

امدادی ادارے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں