ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر جو بائیڈن کی کنیڈا میں جنگلات میں لگی آگ پر تشویش

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے بھی  دھوئیں کی زد میں آنے پر   کینیڈا میں کئی دنوں سے جاری جنگلات میں لگنے والی آگ کے حوالے سے مقامی حکام سے رہنمائی حاصل کرنے  کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے تحریری بیان میں، بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی کینیڈا میں جنگل کی آگ کے دھوئیں کے اثرات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ  نے  مئی سے اب تک 600 سے زیادہ فائر فائٹرز اور امدادی عملے کے ساتھ ساتھ فائر فائٹنگ یونٹس کو بھی علاقے میں  تعینات کیا ہے، بائیڈن نے کہا کہ اس نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے کل بات چیت کی ہے  اور  اضافی مدد کی پیشکش کی ہے ۔

بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اضافی فائر فائٹنگ اہلکاروں اور آگ بجھانے والی گاڑیوں جیسے ایئر ٹینکرز کی کینیڈا کی درخواست کا جواب دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بٹگیگ Pete Buttigiegسے فضائی ٹریفک پر بگڑ نے  اور فضا کے معیار پر پڑنے والے   اثرات کو بہتر بنانے  کے  بارے میں معلومات کی درخواست کی ہے

جو بائیڈن نے ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ فضا  کے   معیار پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔

بائیڈن نے شہریوں  سے اپیل کی ہے کہ وہ  "AirNow.gov”  کا وزٹ کرتے ہوئے  اپنے جائے مقام کے بارے میں  ہوا کے موجودہ معیار اور تازہ ترین صحت عامہ کی رہنمائی تک رسائی حاصل  کرسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے   سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) نے "CDC.gov” پر آگ کے دھوئیں کے اثرات سے بچنے کے لیے  سفارشات  سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور ان سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوءے  محفوظ رہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں