ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان سے ترک شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے ترکیہ نے 1961 ترک شہریوں سمیت 2382 افراد کی نقل مکانی کو ممکن بنایا ہے۔

وزارت خارجہ  نے ترکیہ کے سوڈان سے انخلاء کی کارروائیوں کے تازہ  اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے، "ہم نے کل 2382 افراد کا اس ملک سے انخلا کیا  ہے، جن میں 1961 ترک شہری ہیں۔ ہم اپنے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری انخلاء کی کاروائیوں میں تعاون کیا ۔ ہم ہمیشہ اپنے شہریوں کا تحفظ کریں گے۔”

دوسری جانب ایتھوپیا کے راستے 1478، مصر کے راستے 48 اور سعودی عرب کے راستے 59 افرادجبکہ  پورٹ سوڈان سے 715 اور خرطوم وادی سیدنا سے 82 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں