سیالکوٹ : جماعت اسلامی یوتھ کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے چوک علامہ اقبال میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے بینرز اٹھا کر واک کی اور گرفتار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے صدر جماعت اسلامی یوتھ سینٹرل پنجاب بشارت علی صدیقی، محسن اکرام بھٹی، علی حبیب ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ جان بوجھ کر اللہ تعالی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے، مظاہرین نے فوری طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا