ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

گھوٹکی:سندھ کے علاقے گھوٹکی کے قریب گرین لائن ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پنڈی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ گھوٹکی سٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔

حادثے کے دوران لوپ لائن پر موجود فرید ایکسپریس سے ٹکرا ئوہوتے ہوتے رہ گیا تاہم حادثے کے نتیجے میں اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

انجن ٹریک سے اترنے کے باعث پنجاب جانے والی مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں