ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالی وڈ کے نامور اداکار کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار، ہدایت کار اور پرڈیوسر منگل ڈھلوں 48 برس کی عمر میں کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

اداکار کا تعلق پنجاب کے علاقے فرید کوٹ سے تھا، وہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور اتوار کے روز لدھیانہ کے ایک ہسپتال میں انہوں نے دم توڑ دیا۔

منگل ڈھلوں نے دور درشن اور مختلف ریڈیو ڈراموں سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور 1987 میں انہیں ٹی وی سیریئل ’بنیاد‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

اداکار نے 30 کے قریب فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں یوگندر، لکشمن ریکھا، نشانہ، وشوانتا، خون بھری مانگ اور آزاد دیش کے غلام شامل ہیں۔

منگل ڈھلوں کے ناگہانی انتقال پر شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں