ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیرکپور اپنی نئی فلم ’انیمل‘ کے دھماکہ خیز ٹیزر کے ساتھ ایک بار پھر میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں لیکن مداحوں نے اس ٹیزر کو فواد خان کی پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کاپی قرار دیا ہے۔
ٹیزر میں بھارتی اداکار کو کلہلاڑی اور کرتے دھوتی کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے لمبے بال اور چہرے پر زخموں کے نشانات، فواد خان کے کردار مولاجٹ جیسے ہیں۔
Just saw the teaser of Ranbir Kapoor’s Animal
Why does it seem like Maula Jatt ?— Mubeen ul haq (@Whoismubeen) June 11, 2023
بھارتی فلم ’انیمل‘ کا پوسٹر بھی پاکستانی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے مشابہہ تھا جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباس شامل تھے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو یہ واضح کاپی پسند نہیں آئی اور انہوں نے ’انیمل‘ فلم بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
Animal teaser is a copy of pakistani movie the legend of maula jatt teaser
— Hassan Nawaz (@HassanN60) June 11, 2023
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ رنبیر کپور کی فلم پاکستانی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ہوبہو کاپی ہے۔
واضح رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔