اسلام آباد: حریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس پر حریم شاہ جذباتی ہوگئیں۔
احاطہ عدالت سے باہر جب میڈیا نمائندوں نے حریم شاہ سے ان کی دوست صندل خٹک کی گرفتاری پر ردعمل لینا چاہا تو وہ آبدیدہ ہوگئیں اور کوئی بات نہ کرسکیں۔
صندل خٹک کی مبینہ گرفتاری، حریم شاہ افسردہ ہو گئیں#ExpressNews #hareemshah #Arrest #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/Yi5yFLcZ2S
— Express News (@ExpressNewsPK) June 12, 2023
کیس کی سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی جہاں مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے تھے۔
سماعت کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر بھی کمرہ عدالت میں دکھائیں۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔