ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کا شیڈول جاری

جمیکا :ویسٹ انڈیز کرکٹ ( ڈبلیو ای سی )کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا،

شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 12 جولائی سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 29 جولائی اور تیسرا یکم اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 6، 8، 12 اور 13 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں