ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی بے مثل اداکاری میں سب سے آگے ہیں بلکہ ذہانت اور حاضر جوابی میں بھی کوئی فنکار ان کے مقابلے میں نہیں ہے۔
اداکار اکثر ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھتے ہیں جہاں ان کے مزاح سے بھرپور جوابات لوگوں کو بہت محظوظ کرتے ہیں۔
ایک تازہ سیشن میں ایک ٹویٹر صارف نے اداکار سے عجیب سوال پوچھا کہ کیا واقعی ان کا خیال ہے کہ وہ ہینڈسم ہیں۔
No not at all. I know I am handsome ha ha https://t.co/uhIRstAtr7
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 12, 2023
شاہ رخ خان نے ذہانت اور حاضر جوابی سے رپلائی کرتے ہوئے لکھا ’نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ میں ہینڈسم ہوں‘۔
اداکار کا جواب مداحوں کو بہت پسند آیا اور انہوں نے شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ موسم ویسے ہی گرم ہے اور آپ اسے اور زیادہ گرم کررہے ہیں۔
شاہ رخ خان اپنے کیریئر کی کامیاب ترین فلم ’پٹھان‘ کے بعد جلد ہی ہمیں ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ میں نظر آئیں گے۔