ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کا 970 فلسطینیوں کےزبردستی انخلاء پر اسرائیل کو انتباہ

اقوام متحدہ  نے اسرائیلی عدالتوں میں دائر مقدمات کی وجہ سے "مقبوضہ مشرقی القدس  میں 424 بچوں سمیت کم از کم 970 فلسطینیوں کو زبردستی انخلاء کا خطرہ ہ ہونے  سے خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار لن ہیسٹنگز نے حال ہی میں دو فلسطینیوں  سے ملاقات کی ہے   جو 1954   سے اپنے  گھروں میں مقیم تھے  اب اپنے گھروں سے جبری بے دخلی کا سامنا ہے ۔

دوسری طرف، ہیسٹنگز نے کم از کم 970 فلسطینی جن میں 424 بچے بھی شامل ہیں، مشرقی القدس  میں زبردستی انخلاء کے خطرے سے دوچار   ہونے  اور بین الاقوامی قانون سے مطابقت نہ رکھنے کے  اس  عمل کو  فوری طور پر  ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے طویل عرصے سے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی  القدس  میں "غیر فلسطینی بنانے ” کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل کے "جبری انخلاء” اور "جبری نقل مکانی” کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں