صدر رجب طیب ایردوان نے 86 سالہ اطالوی سابق وزیر اعظم سیلوو بیرلوسکونی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پر ترک اور اطالوی زبانوں میں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے دوست سیلویئو بیرلوسکونی کی وفات پر گہرا افسوس ہوا ہے۔
صدر نے سابق اطالوی وزیراعظم کے ساتھ اپنی تصاویر بھی جاری کیں ۔
سابق اطالوی وزیراعظم گزشتہ روز وفات پا گئے تھَے جو کہ کافی عرصے سے علیل تھے۔