ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دمشق کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیل کے فضائی حملے

اسرائیل نے  شام کے دارالحکومت دمشق کے بعض فوجی ٹھکانوں پر فضائِ حملے کیے ہیں۔

 شامی خبر ایجنسی سانا نے  عسکری ذرائع کے حوالے سے خبر سی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق، شب ایک بج کر پانچ منٹ  پر دمشق کے جنوب مغرب میں واقع بعض ٹھکانوں پر اسرائیل نے فضائی حملے کییے۔

بتایا گیا ہے کہ شامی  دفاعی نظام نے  ان میزائلوں میں سے بعض کو تباہ کردیا جبکہ ایک فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

 اسرائیل نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

 دمشق اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج اور ایرانی نواز  دہشتگرد گروہوں سمیت فوجی ٹھکانوں پر اسرائیل حملے کرتا رہتا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں