روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ ازوف اور آبنائے کرچ سمجھوتے کی منسوخی کا قانون منظور کر دیا ہے۔
صدر پوتن کا دستخط شدہ قانون، رشیہ آئینی اطلاعاتی سسٹم سے شائع کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق یوکرین کے ساتھ بحیرہ ازوف اور آبنائے کرچ کے استعمال میں تعاون کا سمجھوتہ فسخ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ قانون، روسی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دوما کی طرف سے یکم جون کو اور فیڈریشن کونسل کی طرف سے 7 جون کو منظور کیا گیا تھا۔
بحیرہ ازوف اور آبنائے کرچ کے استعمال میں تعاون کے سمجھوتے پر 24 دسمبر 2003 کو کرچ شہر میں دستخط کئے گئے تھے۔